ایدھی فاؤنڈیشن لاہور کی ماہ اپریل 2017ء کی کارکردگی رپورٹ جاری

5588مریضوں اور میتوں کو ایدھی ایمبولینسوں کے ذریعے گھروں تک پہنچایاگیا‘ رپورٹ

پیر 1 مئی 2017 14:44

ایدھی فاؤنڈیشن لاہور کی ماہ اپریل 2017ء کی کارکردگی رپورٹ جاری
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مئی2017ء) ایدھی ترجمان کے مطابق ماہ اپریل2017ء ایدھی ویلفیئر سینٹروں کی جانب سے ملنے والی ماہانہ کارکردگی رپورٹ کے مطابق جس میں مختلف علاقوں میں ہونے والے مختلف حادثات میں ہلاک ہونے والے 118افراد کو ایدھی ایمبولینسوں کے ذریعے بلا معاوضہ مختلف جگہ منتقل کیا گیا۔اور زخمی ہونے والے 283افراد کو ہسپتالوں میں شفٹ کیا گیا۔

(جاری ہے)

جبکہ4641 مریضوں کو گھروں سے ہسپتالوںاور ہسپتالوں سے گھروں میں منتقل کیا گیا947میتوں کو ہسپتالوں سے گھروں میں منتقل کیا گیا۔30لاوارث میتوں کو ایدھی فاؤنڈیشن کی جانب سے کفن دفن کا انتظام کیا گیا۔بلقیس ایدھی ہوم لاہور میں داخل ہونے والی248افراد میں سے 109کو ایدھی ایمبولینسوں کے ذریعے گھروں تک پہنچایا۔ ۔اید ھی فری ڈسپنسری کے تحت8093مریضوں کوطبی امداد /ادویات فراہم کی گئیں۔ایدھی فری لنگر کے تحت 11247افراد کو ایک وقت کا کھانا فراہم کیا گیا۔ ایدھی ترجمان نے عوام سے اپیل کی ہے کہ کسی بھی ایمرجنسی کیلئے ایدھی ایمرجنسی نمبر 115پر فوری اطلاع دیں۔

متعلقہ عنوان :