ایرانی نیوکلیئر معاہدہ کی پاسداری امریکی مفادات کے لئے نقصان دہ ہے، ٹرمپ

ْ

پیر 1 مئی 2017 15:01

ایرانی نیوکلیئر معاہدہ کی پاسداری امریکی مفادات کے لئے نقصان دہ ہے، ..
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مئی2017ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ نیوکلیئر معاہدہ ہمارے مفادات کے خلاف ہے کیونکہ یہ امریکی معیشت پر منفی اثر ڈال رہا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ وہ امریکی مفادات کو نقصان پہنچانے والے معاہدے منسوخ کر دیں گے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ باراک اوباما انتظامیہ نے بڑے پیمانے پر فسادی وراثت ہمارے حوالے کی ہے۔

انہوں نے اپنی حکومت کے ابتدائی ایام کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میرے پہلے سو دن بہت زبردست اور نتیجہ خیز ثابت ہوئے ہیں۔ ہم آنے والے بڑے معرکوں میں بھی کامیاب ہو جائیں گے۔صدر اوباما کے دور حکومت کا ذکر کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ سابقہ حکومت نے ملکی سرحدوں کے دفاع سے اھمال برتا اور فوج دوسرے ملک بھیجی جاتی رہی۔

(جاری ہے)

اس تساہل کے باعث ہزاروں غیر قانونی تارکین وطن ہمارے ملک آ بسے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے سرحدی کنڑول اور سیکیورٹی کے معاملے میں بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔ انہوں نے اپنے حامیوں کے پرجوش نعروں میں اعلان کیا کہ کہ وہ میکسیکو کی سرحد پر دیوار تعمیر کریں گے۔ دنیا کو ہمارا پیغام مل چکا ہے کہ ہم اپنی سرحدی پار کرنے والوں کو ٹھنڈے پیٹوں برداشت نہیں کریں گے۔ انہیں گرفتار کر لیں گے۔

متعلقہ عنوان :