ملک میں کوئی بحران نہیں، تمام معاملات آئینی طر یقے سے چلائے جا رہے ہیں ‘ ملک میں قبل ازوقت انتخابات خیام خیالی ہے، عام انتخابات اپنے مقر رہ وقت پر2018میں ہی ہوں گے ،سیاسی مخالفین انتظار کریں ‘عمران خان کی بد زبانی ہی انکی پر یشانی کی دلیل ہے‘ وزیر اعظم ملک میں ترقی خوشحالی کی علامت ہیں

مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما سینیٹر پرویز رشید کی میڈیا سے گفتگو

پیر 1 مئی 2017 17:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 مئی2017ء) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ ملک میں کوئی بحران نہیں تمام معاملات آئینی طر یقے سے چلائے جا رہے ہیں ‘ملک میں قبل ازوقر انتخابات کا خیام خیالی ہے حکومت آئینی مدت پوری کر یں گی ‘ عام انتخابات اپنے مقر رہ وقت پر2018میں ہوں گے ہمارے سیاسی مخالفین کو بھی عام انتخابات کا انتظار کر نا چاہیے ‘عمران خان کی بد زبانی ہی انکی پر یشانی کی دلیل ہے ۔

(جاری ہے)

پیر کومیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر پرویز رشید نے کہا کہ وزیر اعظم نوازشر یف ملک میں ترقی خوشحالی کی علامت ہیں ا ور ملک میں (ن) لیگ کے اقتدارمیں آنے کے بعد سے ترقی اور خوشحالی کے نئے دورکا آغاز ہو چکا ہے اور ہمارے سیاسی مخالفین اصل میں ت(ن) لیگ کی کامیابیوں کی وجہ سے آئندہ عام انتخابات سے خوفزدہ ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں قبل ازوقت انتخابات کی باتیں کر نیوالوں کی خیام خیالی ہے ملک میں عا م انتخابات اپنے مقررہ وقت پر ہی ہوں گے اور (ن) لیگ ہی دوبارہ کامیاب ہوگی او ر سیاسی مخالفین کو بھی چاہیے وہ آئندہ عام انتخابات کا انتظا ر کر یں فیصلہ عوام کے ووٹوں سے ہی ہوگا ۔

متعلقہ عنوان :