جرمنی کا خشک سالی کے شکار ملک صومالیہ کیلئے امداد دگنی کرنے کا اعلان

صومالیہ میں انسانی المیہ جنم لے سکتا ہے جہاں 60 لاکھ سے زائد لوگ خوراک کی کمی کا سامنا کر رہے ہیں،جرمن وزیر خارجہ

پیر 1 مئی 2017 17:40

برلن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 مئی2017ء) جرمنی نے خشک سالی کے شکار ملک صومالیہکیلئے امداد دگنی کرنے کا اعلان کردیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق جرمن وزیر خارجہ زیگمار گابریئل نے خشک سالی کے شکار افریقی ملک صومالیہ کے لیے برلن حکومت کی امداد کو دوگنا کرنے کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

گابریئل نے عالمی برادری کو خبردار کیا کہ صومالیہ میں ایک انسانی المیہ جنم لے سکتا ہے، جہاں 60 لاکھ سے زائد لوگ خوراک کی کمی کا سامنا کر رہے ہیں۔

جرمنی پہلے ہی صومالیہ کے لیے 70 ملین یورو کی امداد کا اعلان کر چکا ہے۔ صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو پہنچنے پر گابریئل نے کہا کہ جرمنی اس امداد کو کم از کم دو گنا کرنے کے لیے تیار ہے۔ گابریئل کے دورہ صومالیہ کا اعلان سکیورٹی وجوہات کی بنا پر قبل از وقت نہیں کیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :