نکی کا رواں سال ایدھی ویلیفئر فائونڈیشن کو کلچر اینڈ کمیونٹی کے شعبے میں نکی ایشیاء پرائز دینے کا اعلان

پیر 1 مئی 2017 17:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مئی2017ء) جاپان کے معروف اقتصادی اخبار نکی نے رواں سال پاکستان کی ایدھی ویلیفئر فائونڈیشن کو کلچر اینڈ کمیونٹی کے شعبے میں نکی ایشیاء پرائز دینے کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

نکی کے پبلشر یو جی اومورا کے مطابق نکی ایشیاء پرائزز ہر سال اکنامک اینڈ بزنس انوویشن ، سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور کلچر اینڈ کمیونٹی کے شعبے میں دیئے جاتے ہیں ۔ پہلی بار1996ء میں یہ ایوارڈز دیئے گئے تھے اس طرح یہ ایوارڈز کی تقسیم کا 22واں سال ہے۔رواں سال چار جون کو ایوارڈز کی تقسیم کیلئے تقریب ٹوکیو میں منعقد کی جائیگی۔ایوارڈز حاصل کرنیوالوں کو تیس لاکھ جاپانی ین کا اعزازیہ بھی دیا جاتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :