وزیراعظم نے آئل سیکٹر کے ناتجربہ کار شخص کو ممبر آئل اوگرا تعینات کردیا

ڈاکٹر عبدالمالک کی تعنیاتی میں وزیراعظم کے بیٹوں و وزیر پٹرولیم کا اہم کردار ،تعنیاتی کو مقامی عدالت میں چیلنج کرنے کا فیصلہ

پیر 1 مئی 2017 18:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 مئی2017ء) حکومت نے آئل سیکٹر سے ناواقف امیدوار ڈاکٹر عبدالمالک کو ممبر آئل اوگرا تعینات کردیا ہے جس کو اب مقامی عدالت میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے حکومت نے تین افراد کے پینل میں سے پہلے دوامیدواروں کو چھوڑ کر تیسرے نمبر پر آنے والے ڈاکٹر عبدالمالک کو ممبر آئل اوگرا تعینات کیا ہے ۔

(جاری ہے)

آن لائن کو ذرائع نے بتایا ہے کہ ڈاکٹر عبدالمالک صرف ایک سال 1984ء سے 1985ء کے دوران نیشنل ریفائنری میں کام کررکھا ہے اس کے بعد وہ برطانیہ میں مقیم ہوگئے ہیں قواعد کے مطابق ممبر آئل بننے کے لئے آئل سیکٹر میں کم از کم بیس سال کا تجربہ ضروری ہے ڈاکٹر عبدالمالک کو نواز شریف کے بیٹے حسن اور حسین کے علاوہ وفاقی وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے تعینات کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے ڈاکٹر عبدالمالک کی تعیناتی کو عدالت میں چیلنج کئے جانے کے بعد اوگرا کے معاملات مزید الجھن کا شکار ہوجائیں گے عدالت نے نواز شریف کو حکم دیا تھا کہ ممبر آئل اوگرا حالیہ آئل اور قانون و قواعد پر پورا اترنے والے شخص کو تعینات کریں جبکہ نواز شریف نے توقعات پر پورا اترنے والے شخص کو ممبر آئل اوگرا تعینات کردیا ہے جس کا آئل سیکٹر میں کام کرنے کا تجربہ نہ ہونے کے مترادف ہے ڈاکٹر عبدالمالک نے پٹرولیم انجینئرنگ میں ڈگری لے رکھی ہے جبکہ 35سال سے برطانیہ میں مقیم تھے