ینگ ڈاکٹر ز کاگردوں کی غیر قانونی پیوند کاری میں ملوث گرفتار ڈاکٹروں سے لا تعلقی کا اظہار ،تحقیقات کیلئے تین رکنی کمیٹی قائم

گرفتار ڈاکٹروں تک رسائی دیں،حکومت شفاف تحقیقات کو یقینی بنائے ،جنرل کونسل

پیر 1 مئی 2017 18:01

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 مئی2017ء) ینگ ڈاکٹر ز ایسوسی ایشن نے گردوں کی غیر قانونی پیوند کاری میں ملوث گرفتار ڈاکٹروں سے لا تعلقی کا اظہار کرتے ہوئے معاملے کی تحقیقات کے لئے تین رکنی کمیٹی تشکیل دیدی۔ ایسوسی ایشن کی جنرل کونسل کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ایف آئی اے کی کارروائی میں گرفتار ہونے والے ڈاکٹروں سے لا تعلقی کا اظہار کیا گیا، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ایسوسی ایسن اپنے طور پر بھی اس معاملے کی تحقیقات کرے گی جس کیلئے تین کمیٹی تشکیل دے کر اسے گرفتار ڈاکٹروں تک رسائی کا مطالبہ بھی کیا گیا ۔

(جاری ہے)

جنرل کونسل نے مزید مطالبہ کیا کہ اس معاملے کی شفاف تحقیقات کی جائیں ۔اگر وائے ڈی اے کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر التمش تحقیقات میں قصور وار قرار پائے گئے تو ان کے خلاف ایسوسی ایشن کے ضابطہ اخلاق کے مطابق بھی کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔ ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کا کہنا تھاکہ حکومت کی پالیسیوں کے باعث غربت و افلاس بڑھ رہی ہے اور لوگ غربت کے باعث اپنے گردے بیچنے پر مجبور ہیں ۔ عوام کو پہلے ہی علاج معالجے کی سہولیات میسر نہیں جبکہ حکومت مزید چار سرکاری ہسپتالوں کی نجکاری کرنے جارہی ہے جسے مستر دکرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :