Live Updates

عمران خان کی بدزبانی ہی ان کی پریشانی کی دلیل ہے، پرویز رشید

حکومت کو کوئی خطرہ نہیں انشاء اللہ اپنی مدت پوری کر کے رہیں گے، بیان

پیر 1 مئی 2017 18:30

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 مئی2017ء) سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ عمران خان کی بدزبانی ہی ان کی پریشانی کی دلیل ہے حکومت کو کوئی خطرہ نہیں انشاء اللہ اپنی مدت پوری کر کے رہیں گے، انہوں نے ان خیالات کا اظہار پیر کے روز اپنے بیان میں کیا، پرویز رشید نے کہا کہ عمران خان بوکھلاہٹ کے شکار ہیں اور ہروقت الٹ سیدھا بولتے جا رہے ہیں، ان کی یہ بدزبانی ہی ان کی پریشانی کی دلیل ہے، انہوں نے کہا کہ ملک میں کوئی بحران نہیں، تمام معاملات آئینی طریقے سے چلائے جارہے ہیں، اور انشاء اللہ ہماری حکومت اپنی مدت ہر صورت پوری کر کے رہے گی۔ وقار)
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :