Live Updates

نیشنل فرنٹ پارٹی کے سربراہ ممتاز بھٹو نے تحریک انصاف شمولیت سے انکار کر دیا

پیر 1 مئی 2017 18:30

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 مئی2017ء) نیشنل فرنٹ پارٹی کے سربراہ ممتاز بھٹو نے تحریک انصاف شمولیت سے انکار کر دیا، تفصیلات کے مطابق پیر کے روز تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور شاہ محمود قریشی نے نیشنل فرنٹ پارٹی کے سربراہ ممتاز بھٹو کے رہائش گاہ پر ملاقات کی اور ان کے بھائی کی وفات پر فاتحہ خوانی بھی کی، اس موقع پر عمران خان نے ممتاز بھٹو کو تحریک انصاف میں شمولیت کی دعوت دی تو ممتاز بھٹو نے کچھ پوائنٹس عمران خان کے سامنے رکھے جو کے انہوں نے تسلیم نہیں کئے جس پر ممتاز بھٹو نے تحریک انصاف میں شمولیت پر دو ٹوک میں انکار کر دیا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ تحریک انصاف کی سینیئر رہنما شاہ محمود قریشی نے ممتاز بھٹو کو تحریک انصاف میں شامل ہونے کیلئے متعدد رابطے کئے تھے۔ وقار/اشفاق)
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات