وزیر اعظم کے ہوتے ہوئے جے آئی ٹی شفاف تحقیقات نہیں کر سکتی، ان کا استعفیٰ ضروری ہے

پاکستان جسٹس اینڈ ڈیموکریٹک پارٹی کے سربراہ افتخار چوہدری کی میڈیا سے گفتگو

پیر 1 مئی 2017 18:40

جامشورو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 مئی2017ء) پاکستان جسٹس اینڈ ڈیموکریٹک پارٹی کے سربراہ و سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے وزیراعظم نواز شریف سے استعفیٰ کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم کے ہوتے ہوئے جے آئی ٹی شفاف تحقیقات نہیں کر سکتی، جی آئی ٹی سے پہلے وزیراعظم کا استعفیٰ ضروری ہے۔وہ گزشتہ روز یہاں میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ڈان لیکس ملکی سلامتی کا معاملہ ہے ، اتنی بڑی میٹنگ کی خبر کیسے لیک ہوئی ، یہ سوالیہ نشان ہے ۔افتخار محمد چوہدری نے کہا کہ ملک کو مذہبی انتہاپسندی سے بہت نقصان ہوا ہے، ملک اور قوم کے ترقی کے لیے ضروری ہے کہ معاشرہ پر امن ہو۔ انہوں نے کہا کہ پاناما لیکس پر ہم پہلے دن سے کہہ رہے تھے کہ وزیراعظم نااہل ہیں، وزیر اعظم کے ہوتے ہوئے جی آئی ٹی شفاف تحقیقات نہیں کر سکتی، جی آئی ٹی سے پہلے وزیراعظم کا استعفیٰ ضروری ہے۔(ار)

متعلقہ عنوان :