افتخار محمد چوہدری سے یونائیٹڈ پارٹی کے چیئرمین جلال شاہ اور دیگرکی ملاقات، ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

پیر 1 مئی 2017 18:40

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 مئی2017ء) پاکستان جسٹس اینڈ ڈیموکریٹک پارٹی کے سربراہ جسٹس (ر)افتخار محمد چوہدری سے یونائیٹڈ پارٹی کے چیئرمین سید جلال شاہ اور پارٹی کے دیگر رہنمائوں نے ملاقات کر کے ملکی سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا ۔

(جاری ہے)

پیر کو ترجمان پی جے ڈی پی کے مطابق جسٹس اینڈ ڈیموکریٹک پارٹی کے سربراہ وسابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری سے سندھ یونائٹڈ پارٹی کے چیئرمین سید جلال شاہ، سندھ ترقی پسند پارٹی کے چیئرمین ڈاکٹر طارق مگسی ، قومی عوامی تحریک کے ایاز پلیجو ، نیشنل پیپلزپارٹی کے چیئرمین ڈاکٹر ابراہیم نے ملاقات کی جس میں ملکی اہم معاملات کے ساتھ ساتھ باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

ملاقات میں پی جے ڈی ٹی پی کے فوکل پرسن اور سینئر نائب صدر احسن الدین شیخ ، مرکزی فنانس سیکرٹری عامر مغل ، سیکرٹری جنرل عبدالوہاب بلوچ اور پی جے ڈی پی تحصیل فتح جنگ کے صدر محرم خان بھی موجود تھے ۔ (ار)

متعلقہ عنوان :