حکومت ٹینکرز کی مد میں غیر ضروری ٹیکس کو واپس لے ورنہ پارلیمنٹ کی طرف لانگ مارچ کریں گے، آل پاکستان ٹینکرز ایسوسی ایشن کا مطالبہ

پیر 1 مئی 2017 19:30

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 مئی2017ء) آل پاکستان ٹینکرز ایسوسی ایشن نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت ٹینکرز کی مد میں لگائے جانے والے غیر ضروری ٹیکس کو واپس لے ورنہ پارلیمنٹ کی طرف لانگ مارچ کریں گے۔ ٹینکرز ایسوسی ایشن کے ایئر پورٹ فیض آباد اور مورگاہ تک احتجاجی لانگ مارچ سینکڑوں ٹینکرز کے مالکان نے لانگ مارچ میں حصہ لیا۔

گزشتہ روز سینکڑوں ٹینکرز نے ایئر پورٹ فیض آباد اور مورگاہ تک لانگ مارچ کیا۔

(جاری ہے)

مورگاہ پر آل پاکستان ٹینکرز ایسوسی ایشن کے صدر راجہا محمد سعید نائب صدر چوہدری بابر سیکرٹری جنرل ملک محمد نواز نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شکاگو کے مزدوروں کو ہم سلام پیش کرتے ہیں اج پاکستان بھر کے مزدور ان سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں آل پاکستان ٹینکرز ایسوسی ایشن حکمران طبقہ سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ ٹینکرز پر لگائے جانے والے غیر ضروری ٹیکس کا فوراً خاتمہ کریں۔ ملک بھر میں تمام صوبائی اور ضلعی سطح پر پٹرولیم مصنوعات پہنچانے اور لانے پر حکومت نے دوہرا ٹیکس عائد کر رکھا ہے اس کا خاتمہ کیا جائے ورنہ ہم پارلیمنٹ کی طرف مارچ کریں گے۔