لکی مروت:ڈسٹرکٹ انٹر کلبز بیڈ منٹن چیمین شپ کا فائنل شاہین کلب نورنگ نے اپنے نام کرلیا

پیر 1 مئی 2017 19:30

لکی مروت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 مئی2017ء) ڈسٹرکٹ انٹر کلبز بیڈ منٹن چیمین شپ کا فائنل شاہین کلب نورنگ نے اپنے نام کرلیا چیمپین شپ میں17ٹیموں نے حصہ لیا ٹائون ہال بلڈنگ میں ہونے والے ینگ کلب لکی اور شاہین کلب نورنگ کے مابین فائنل میچ کو دیکھنے کے لئے ڈائریکٹر فزیکل ایجوکیشن محمد انور خان،قریشی برادری کے صدر محمد یونس حسرت ،کراٹے کوچ محمد طاہرخان، معروف کاروباری شخصیت چودھری فیصل حبیب اورتماشائیوں کی اچھی خاصی تعداد موجود تھی مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر امیر زاہد شاہ کا دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں سے تعارف کرایا گیا فائنل میچ شروع سے دلچسپ رہا پہلا سیٹ شاہین کلب نے اوردوسرا ینگ کلب لکی نے اپنے نام کیا جبکہ تیسرا اور چوتھا سیٹ بھی ینگ کلب نے جیت کر فائنل ٹائٹل اپنے نام کرلیا مہمان خصوصی ڈی ایس او امیر زاہد شاہ نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔

متعلقہ عنوان :