سینیٹر سراج الحق سے گوادر میں سابق وزیراعلیٰ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کی ملاقات

پیر 1 مئی 2017 20:30

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مئی2017ء) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق سے گوادر میں نیشنل پارٹی کے رہنما سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی اس موقع پر جماعت اسلامی کے صوبائی امیر مولانا عبدالحق ہاشمی،جنرل سیکرٹری ہدایت الرحمان بلوچ، جماعت اسلامی یوتھ کے صوبائی صدر جمیل احمدمشوانی ، الخدمت فائونڈیشن کے صوبائی صدر میر محمد عاصم سنجرانی ودیگربھی موجودتھے انہوں نے ملکی علاقائی صورتحال ، بلوچستان کے مسائل سی پی پیک ،گوادر میں عوامی مسائل سمیت مختلف باہمی امورپر تبادلہ خیال کیا ۔