صوبائی حکومت عوام سے کئے گئے وعدوں میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے‘مولانا سلمان تاثیر

منگل 2 مئی 2017 11:43

مالاکنڈ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 مئی2017ء) جمعیت علماء اسلام ملاکنڈ کے رہنماء مولانا سلمان تاثیرنے کہا ہے کہ صوبائی حکومت عوام سے کئے گئے وعدوں میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے ‘آنے والا دور جمعیت علماء اسلام (ف)کا ہے‘عام انتخابات میں کلین سویپ کرکے تبدیلی کے دعویداروں سے عوام کے پانچ سال ضائع کرنے کا حساب لیں گے ‘ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ‘ مولانا سلمان تاثیر نے کہا کہ روٹی ،کپڑا اور مکان اور انصاف و تبدیلی کے نعرے پر عوام سے ووٹ لینے والوں نے عوام کے قیمتی سال ضائع کئے ہیں‘ انہوں نے کہا کہ عوام کے محرومیوں کے آزالے کے لئے جمعیت علماء اسلام (ف)کے قائدین کے ہاتھ مضبوط کرنے ہونگے کیونکہ پاکستانی عوام کے لئے قائد جمعیت مولانا فضل الرحمان اُمید کی آخری کرن ہیں ۔

متعلقہ عنوان :