جرمنی کا خشک سالی کے شکار ملک صومالیہ کے لیے امداد بڑھا کر دوگنا کرنے کا اعلان

منگل 2 مئی 2017 12:22

جرمنی کا خشک سالی کے شکار ملک صومالیہ کے لیے امداد بڑھا کر دوگنا کرنے ..
برلن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مئی2017ء) جرمن وزیر خارجہ زیگمار گابریئل نے خشک سالی کے شکار افریقی ملک صومالیہ کے لیے برلن حکومت کی امداد کو دوگٴْنا کرنے کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق گابریئل نے عالمی برادری کو خبردار کیا کہ صومالیہ میں ایک انسانی المیہ جنم لے سکتا ہے، جہاں 60 لاکھ سے زائد لوگ خوراک کی کمی کا سامنا کر رہے ہیں۔ جرمنی پہلے ہی صومالیہ کے لیے 70 ملین یورو کی امداد کا اعلان کر چکا ہے۔ صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو پہنچنے پر گابریئل نے کہا کہ جرمنی اس امداد کو کم از کم دو گنا کرنے کے لیے تیار ہے۔ گابریئل کے دورہ صومالیہ کا اعلان سکیورٹی وجوہات کی بناء پر قبل از وقت نہیں کیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :