شاہ سلمان سے امیرقطر شیخ تمیم کی جدہ میں دو طرفہ تعلقات پر بات چیت

منگل 2 مئی 2017 12:25

شاہ سلمان سے امیرقطر شیخ تمیم کی جدہ میں دو طرفہ تعلقات پر بات چیت
دوحہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مئی2017ء) قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی سعودی عرب کے سرکاری دورے پر ساحلی شہر جدہ پہنچے ہیں اور انھوں نے خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے قصر السلام میں ملاقات کی ۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق انھوں نے دونوں برادر ملکوں اور ان کے عوام کے درمیان دو طرفہ تعلقات اور خطے کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا ۔امیر قطر نے شاہ سلمان سے ملاقات پر خوشی کا اظہار کیا ۔خادم الحرمین الشریفین نے امیر قطر اور ان کے ہمراہ آنے والے وفد کے اعزاز میں ظہرانہ دیا ۔ استقبالیے اور ظہرانے میں خادم الحرمین الشریفین کے مشیر اور گورنر مکہ شہزادہ خالد الفیصل بن عبدالعزیز اور دوسرے سعودی شہزادے بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :