ملائیشین ایئرلائن کا یوکرائن حادثے میں ہلاک آسٹریلوی خاندان کے ورثاء کے ساتھ معاملہ طے پا گیا

منگل 2 مئی 2017 14:12

کوالالمپور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 مئی2017ء) ملائیشین ایئرلائن نے کہا ہے کہ اس کا آسٹریلوی خاندان کے ساتھ معاملہ طے پاگیا ہے جس کے چار افراد 2014ء میں یوکرائن میں پیش آنے والے حادثے میں ہلاک ہوگئے تھے۔

(جاری ہے)

ایئرلائن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق 2014ء میں یوکرائن پر پرواز کے دوران اس کے بوئنگ 777 طیارے کی فائرنگ کے نتیجے میں تباہی اور اس کے بعد آسٹریلوی خاندان کی جانب سے اپنے 4 فیملی ممبرز کی ہلاکت کے خلاف دائر مقدمے کا تصفیہ ہوگیا ہے۔

اس حادثے میں آسٹریلوی جوڑے (انتھونی میسلین اور میریٹے نورس) کے تین بچے 10 سالہ ایوی، 12 سالہ مو اور 8 سالہ اوٹس اپنے دادا کے ہمراہ ہلاک ہوگئے تھے۔ کمپنی کا کہنا تھا کہ میسلین فیملی کے ساتھ مناسب اور رازدارانہ انداز میں سمجھوتا ہوگیا ہے اور درخواست دہندگان نے اپنا مقدمہ واپس لے لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :