فیصل صالح حیات کو پیپلزپارٹی پنجاب کا صدر بنانے کا فیصلہ

منگل 2 مئی 2017 16:57

فیصل صالح حیات کو پیپلزپارٹی پنجاب کا صدر بنانے کا فیصلہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 مئی2017ء) پاکستان پیپلزپارٹی نے پنجاب تنظیمی سٹرکچر کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ پیپلزپارٹی پنجاب کیبھا گ دوڑ سابق وزیر داخلہ مخدوم سید فیصل صالح حیات کے حوالے کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ بلاول بھٹو زرداری اسی ماہ پنجاب کی تنظیم میں تبدیلی لانے کا فیصلہ کیا ہے اور صدارت کی ذمہ داری مخدوم سید فیصل صالح حیات کے حوالے کریں گے ۔

(جاری ہے)

مخدوم سید فیصل صالح حیات حضرت شاہ جیونہ کروڑیہ کی 10 مئی کو عرس ختم ہونے کے فوراً بعد پنجاب بھر کا دورہ کریں گے اور پیپلزپارٹی کے پرانے لیڈروں کو دوبارہ پارٹی میں شمولیت پر راضی کریں گے ۔ خالد کھرل کو دوبارہ پارٹی میں شمولیت پر راضی کریں گے ۔ خالد کھرل ، نوریز شکور ، ملک مشتاق ، رانا شوکت کے علاوہ سینکڑوں رہنمائوں اور ورکروں کو مخدوم فیصل دوبارہ متحرک کریں گے ۔ مخدوم سید فیصل صالح حیات صدارت میں قمر الزمان کائرہ کو سیکرٹری کی ذمہ داری سونپی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :