جعلی ڈگری کیس ،سندھ ہائی کورٹ کا شازیہ مری کے خلاف درخواست گذار کے وکیل کو مزید دلائل دینے کا حکم

منگل 2 مئی 2017 17:00

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مئی2017ء) سندھ ہائیکورٹ نے رکن قومی اسمبلی شازیہ مری کیخلاف دائر جعلی ڈگری رکھنے سے متعلق درخواست پر درخواست گزار کے وکیل کو آئندہ سماعت مزید دلائل دینے کا حکم دیتے ہوئے کارروائی غیرمعینہ مدت تک ملتوی کردی ہے۔منگل کوسندھ ہائیکورٹ کے جسٹس منیب اختر پر مشتمل دو رکنی بیئنچ نے رکن قومی اسیمبلی کی مبینہ جعلی ڈگری ہونے سے متعلق کیس کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

دوران سماعت درخواستگزار کے وکیل نے اپنے موقف میں کہا کہ شازیہ مری کی جو بیچلر کی ڈگری ہے وہ اس کی نہیں بلکہ عطامحمد چانیو کی بیٹی کی ہے، جوکہ جعسازی کے ساتھ استعمال کی ہے، لہذا شازیہ عطا محمد مری کو رکن اسیمبلی کے عہدے سے نااہل قرار دیا جائے۔ جس پر عدالت نے کہا کہ یہ سنجیدہ معاملہ ہے اس طرح کیسے نااہل قرار دیں آپ پہلے تیاری کرکے آئیں اور عدالت کو دلائل سے مطمئن کریں۔بعدازاں عدالت نے وکیل صفائی کو آئندہ سماعت پر تیاری سے دلائل جاری رکھنے کا حکم دیتے سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی

متعلقہ عنوان :