اسرائیلی فوج اور پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں55 یہودی آباد کاروں کا مسجد اقصیٰ پردھاوا

ْیہودی اشرار کی مذہبی رسومات کی ادائیگی کی آڑ میں قبلہ اول کی بے حرمتی، سیٹیاں بجاتے رہے

منگل 2 مئی 2017 17:01

مقبوضہ بیت المقدس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مئی2017ء) اسرائیلی فوج اور پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں55 یہودی آباد کاروں نے مسجد اقصیٰ پردھاوا بول کر مذہبی رسومات کی ادائیگی کی آڑ میں قبلہ اول کی بے حرمتی کا ارتکاب کیا۔اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز صبح 43 یہودی مراکشی دروازے کے راستے مسجد اقصیٰ میں داخل ہوئے جبکہ شام کو 12 یہودی شرپسند قبلہ اول میں داخل ہونے کے بعد مسجد کے اندرونی اطراف میں گھومتے اور سیٹیاں بجاتے رہے۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق صہیونی حکام نے علی الصباح مسجد اقصیٰ کا مراکشی دروازہ یہودیوں کی آمد روفت کیلئے کھول دیا گیا۔ یہ دروازہ مقامی وقت کے مطابق دن ساڑھے گیارہ بجے تک کھلا رکھا گیا۔عینی شاہدین نے کہا کہ سوموارکو علی الصباح ہی سے مسجد اقصیٰ کے تمام داخلی اور خارجی راستوں پراسرائیلی فوج کے مسلح دستے تعینات تھے۔ یہودی آباد کاروں کی رہنمائی کیلئے مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کرنیوالوں میں یہودی ربی بھی شامل تھے جنہوں نے اجتماعی عبادات کی ادائیگی کیلئے جبل ہیکل میں آمدورفت جاری رکھنے پر زور دیا۔

متعلقہ عنوان :