Live Updates

حکمرانوں کی کرپشن بارے سپریم کورٹ نے فیصلہ دیدیا ، قوم شریف فیملی کی کرپشن سے آگاہ ہے، سپریم کورٹ نے وزیر اعظم کو صادق امین نہیں کہا، پاکستان سے کرپشن کے خاتمہ کیلئے عمران خان نے مثالی کردار ادا کیا

تحریک انصاف کے رہنما چوہدری امیر حسین کی پارٹی رہنمائوں سے ملاقات میں گفتگو

منگل 2 مئی 2017 17:02

سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 مئی2017ء) سابق سپیکر قومی اسمبلی و پاکستان تحریک انصاف کے رہنما چوہدری امیر حسین نے کہاہے کہ حکمرانوں نے جو کرپشن کی اس کے بارے سپریم کورٹ نے فیصلہ کردیا ہے اور ساری قوم بھی شریف فیملی کی کرپشن سے آگاہ ہوگئی ہے۔ سپریم کورٹ نے نوازشریف کو صادق امین نہیں کہااس لئے نوازشریف کو اخلاقی لحاظ سے مستعفی ہوجانا چاہیے۔

جبکہ پاکستان سے کرپشن کے خاتمہ کیلئے عمران خان نے مثالی کردار ادا کیا۔

(جاری ہے)

وہ منگل کو بریگیڈئیر محمد اسلم گھمن کی قیادت میں تحریک انصاف کے رہنمائوں نے ملاقات کی۔ موجودہ حکومت نے ملک میں ریکارڈ کرپشن کی انتہاء کی ہے۔ پاکستان میں روز بروز مسائل میں اضافہ ہورہاہے۔ لیکن حکمران نے لوٹ مار کا بازار گرم کررکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں عوام دھاندلی زدہ حکومت کو شکست سے دوچا ر کرکے پاکستان تحریک انصاف کو کامیاب کروائیں گی۔شریف برادران کا یوم حساب جلد ہونے والا ہے۔ جلد شریف برادران عوام کے کہڑے میں کھڑے ہونگے۔ آئندہ انتخابات عوام انہیں مسترد کرکے پاکستان تحریک انصاف کو بھاری اکثریت سے کامیاب کروائیں گے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات