صومالیہ میں1.4 ملین بچے قحط اور خشک سالی کاشکار ہیں، اقوام متحدہ

منگل 2 مئی 2017 17:20

جنیوا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 مئی2017ء) اقوام متحدہ کے مطابق صومالیہ میں1.4 ملین بچے قحط اورخشک سالی کاشکار ہیں جوگزشتہ سال کی نسبت50فیصد زیادہ ہے۔اقوام متحدہ نے وارننگ جاری کی ہے کہ2 لاکھ75ہزار بچے خوراک کی کمی کے باعث زندگی کی بازی ہار جائیں گے۔

(جاری ہے)

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ شدید غذائی قلت کے باعث متاثرین کمزور ہو رہے ہیں اور ان کو فوری علاج کی ضرورت ہے۔

یونیسیف کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ایسے بچے کاہیضے ،اسہال اور خسرہ کی بیماریوں سے مرنے کا امکان زیادہ ہے۔عالمی ادارہ صحت نے گزشتہ ماہ خبردار کیا تھاکہ صومالیہ میں ہیضے اور اسہال کی وباء پھیل رہی ہے جس سے سینکڑوں افراد ہلاک ہوئے ہیں۔اقوام متحدہ نے صومالیہ کے لئے 720ملین ڈالر امداد کی اپیل کی جس میں سے 415ملین ڈالر موصول ہوئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :