بگ تھری کا خاتمہ،بھارت کی نمبرون ٹیسٹ پوزیشن بھی خطرے میں پڑگئی

بگ تھری کے خاتمے کیساتھ’’ باہمی رضامندی ‘‘سے سیریز طے کرنیکی آزادی بھی ختم

منگل 2 مئی 2017 17:30

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 مئی2017ء) آئی سی سی میں بگ تھری کے خاتمے اور ٹیموں کو’’ باہمی رضامندی ‘‘سے سیریز طے کرنیکی آزادی ختم ہوجانے کے بعد بھارتی ٹیسٹ ٹیم کی آئی سی سی رینکنگ میں پہلی پوزیشن بھی خطرات سے دوچار ہوگئی ہے۔بھارتی کرکٹ بورڈ کرکٹ کی بڑی مارکیٹ ہونے اور آئی سی سی کو زیادہ مالی فوائد دینے کے سبب گزشتہ ڈھائی سالوں سے دیگر ٹیموں کواپنی سرزمین پر سیریزکھلارہا تھا اور اس نے نومبر2015 کے بعد سے اپنی6 میں سے 5 ٹیسٹ سیریز ہوم گرائونڈز پر کھیلیں۔

(جاری ہے)

اپنے گھر پر مسلسل کامیابیوں نے بھارت کو ٹیسٹ رینکنگ میں نمبرون سائیڈ بنایا اور وہ اب بھی آسٹریلیا سے 13پوائنٹس آگے ہے اوراس کی ٹاپ پوزیشن انتہائی محفوظ ہوچکی ہے ، اگر یہ قانون نہ بدلتا تو بھارت اور دیگر ٹیموں کے درمیان پوائنٹس کا فرق مزید بڑھ سکتا تھا۔بگ تھری کے خاتمے کے بعد اب بھارت کوہوم اور اوے میچز میں توازن رکھنا ہوگا جس کے سبب اسکی رینکنگ میں کمی کا قومی امکان ہے۔واضح رہے کہ اب مستقبل میں کرکٹ بورڈزآئی سی سی کے فیوچرٹورزپروگرام کے تحت ہی ہوم اینڈ اوے سیریز کھیلیں گے جس سے ٹیموں کے اپنے ملک اور دیارغیرمیں میچوں میں توازن قائم ہوجائے گا۔

متعلقہ عنوان :