شریف برادران نے قو م کا پیسہ اجاڑنے کا تہیہ کر رکھا ہے ‘ اعجاز احمد چوہدری

منگل 2 مئی 2017 17:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مئی2017ء) تحر یک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما اعجازاحمد چوہدری نے کہا ہے کہ شریف برادران نے قو م کا پیسہ اجاڑنے کا تہیہ کر رکھا ہے ، ناکام منصوبے ا نکی پہچان بن چکے ہیں ،شریف برداران کے سابقہ تما م ناکام منصوبوں کی طر ح لاہور میں سپیڈو بس منصوبہ بھی پورس کا ہاتھی ثابت ہو رہاہے ،یہ منصوبہ بھی مال کھانے کے لیے بنایا گیاہے ، سپیڈوبسیں لاہور بھر کی سڑکوں پر خالی گھوم رہی ہیں اور خزانے کوروزانہ کی بنیاد پر کروڑوں کاٹیکہ لگارہا ہے ،اس منصوبے میں مزید 300سو بسوں کو شا مل کر نا حکومت کا احمقانہ فیصلہ ہے ،حکومت کی ناکامیوں کی سزا عوام ٹیکسوںشکل میں بھگتنے پر مجبور ہے ۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکے ہیں ، ڈان لیکس اور پانامہ کیس نے انہیں ذہنی مریض بنا دیا ہے ، اپنی کارکردگی کی بنیاد پر آئندہ انتخاب میں کامیاب ہونے کے خواب دیکھنے والے نوشتہ دیوار پڑھ لیںعوام اپنے ووٹ کی طاقت سے ان سے لوٹی ہوئی ایک ایک پائی کا حساب لیں گے، نواز حکومت کے مصنوعی ترقی کے دعوے جھوٹ کا پلند ہ ہیں۔

(جاری ہے)

انہوںنے مزید کہاکہ کروڑوں عوام کو پینے کا صاف پانی تک میسر نہیں ہے ، ملک میں بیروزگاری عروج پر ہے، نااہل حکو مت عوامی مسائل حل کر نے میں مکمل طور پر ناکام رہی ہے ، حکومت کی نااہلیوں کا سارا بو جھ ٹیکسوں اور مہنگائی کی صورت میں عام آدمی پرڈال دیا گیاہے ۔

متعلقہ عنوان :