پنجاب حکومت کا شیشہ کے بڑھتے استعمال کو روکنے کیلئے مزید سخت اقدامات کرنے کا فیصلہ

منگل 2 مئی 2017 18:54

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 مئی2017ء) پنجاب حکومت نے شیشہ کے بڑھتے استعمال کو روکنے کے لئے مزید سخت اقدامات کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے جس کے تحت محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ نے شیشہ کے استعمال کے خلاف 2014 کے بل میں ترمیم کرکے اس کو شیشہ سموکنگ 2017 کا نام دیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

اس بل کے ڈرافٹ میں شیشہ کی فروخت ، دکانوں پر ڈسپلے کرنے ، امپورٹ کرنے اور شیشہ کو استعمال کرنے پر پابندی کی سفارش کی گئی ہے جبکہ شیشہ کے استعمال اور فروخت کرنے کی سزا 6 ماہ قید اور 50 ہزار جرمانہ کر دی گئی ہے جبکہ بل کا ڈرافٹ صوبائی اسمبلی کی سٹینڈ نگ کمیٹی برائے صحت میں پیش کیا جائے گا ۔(علی)

متعلقہ عنوان :