محکمہ سوئی گیس ایک منافع بخش ادارہ اسکی پرائیوٹیزیشن نہیں کرنے دیں گے، اس وقت سے زیادہ نقصان پی آئی اے اور سٹیل مل میں ہورہا ہے اس لئے ان اداروںکی نجکاری کی جائے سوئی گیس کے تمام ملازمین کے حقوق کی حفاظت کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے سوئی گیس کے تمام ملازمین گیس لیکج اور چوری کے خاتمے میں اپنا کردار ادا کریں

تحریک انصاف کے سینٹر نعمان وزیر کاتقریب سے خطاب

منگل 2 مئی 2017 19:40

نوشہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 مئی2017ء) تحریک انصاف کے سینٹر نعمان وزیر نے کہا ہے کہ محکمہ سوئی گیس ایک منافع بخش ادارہ ہے جنہوں نے صرف تین ماہ میں چار ارب روپے کا منافع کمایا ہے اس ادارے کی پرائیوٹیزیشن نہیں کرنے دیں گے موجودہ صوبائی حکومت نے بھی اس کی حمایت کی ہے رولز کے مطابق منافع بخش اداروں کو نہیں بلکہ خسارے میں چلنے والے اداروں کی پرائیوٹیزیشن کی جائے گی اس وقت سے زیادہ نقصان پی آئی اے اور سٹیل میل میں ہورہا ہے اس لئے ان اداروںکی نجکاری کی جائے سوئی گیس کے تمام ملازمین کے حقوق کی حفاظت کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے سوئی گیس کے تمام ملازمین گیس لیکج اور چوری کے خاتمے میں اپنا کردار ادا کریں تاکہ محکمہ سوئی گیس کو مزید منافع بخش بنایا جاسکے ان خیالات کااظہار انہوں نے نوشہرہ میں مردان ریجن کے سب ریجنز ، سوات، نوشہرہ ، صوابی کے یونین کے نومنتخب کابینہ کی حلف برداری تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب سے مرکزی چیئرمین ، جنرل سیکرٹری عبدالرشید آفریدی، نوشہرہ ریجن کے چیئرمین مشرف خان، جنرل سیکرٹری نویدعلی نے بھی خطاب کیا انہوں نے کہا کہ محکمہ سوئی گیس کے ملازمین کے حقوق کیلئے بھرپور جدوجہد کریں گے کیونکہ سوئی گیس کے ملازمین نے دن رات محنت کرکے محکمے کو منافع بخش ادارہ بنادیا ہے اور ملازمین دن رات محنت کرکے اس میں مزید اضافہ کریں تاکہ کسی کو اس محکمے کو نجکاری کا موقع نہ مل سکے انہوں نے کہا کہ سوئی نادرن گیس کی نجکاری کسی صورت منظور نہیں کیونکہ سوئی نادرن گیس ایک منافع بخش کمپنی ہے حکومت کو چاہیے کہ وہ ان اداروں کی نجکاری کریں جو منافع کی بجائے نقصان میں جارہے ہیں اور ان کے ملازمین اور افسران قومی خزانے پر بوجھ ہے سوئی نادرن گیس کے ملازمین اور افسران ماہانہ کے حساب سے اربوں روپے کی ریکوری کررہے ہیں اور گزشتہ تین ماہ میں چار ارب روپے کا منافع کمایا۔