شارجہ ائیرپورٹ سے شاہین ائیر لائن کے طیارے کی غلط اڑان کا انکشاف

muhammad ali محمد علی منگل 2 مئی 2017 19:44

شارجہ ائیرپورٹ سے شاہین ائیر لائن کے طیارے کی غلط اڑان کا انکشاف
شارجہ (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔02مئی2017ء) شارجہ ائیرپورٹ سے شاہین ائیر لائن کے طیارے کی غلط اڑان کا انکشاف ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق خلیجی جریدے خلیج ٹائمز کی رپورٹ میں ایک تشویش ناک انکشاف کیا گیا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 2015 میں پاکستانی کی نجی ائیرلائن شاہین ائیر کے طیارے نے شارجہ ائیرپورٹ سے غلط اڑان بھری تھی۔ یہ واقعہ 24 ستمبر، 2015 کو پیش آیا تھا۔

(جاری ہے)

شارجہ سے پشاور جانے والی شاہین ائیر کی پرواز ایس اے 1791 نے شارجہ ائیرپورٹ پر رن وے کی بجائے ٹیکسی وے سے اڑان بھر لی تھی۔ اس واقعے کے رونما ہونے ہونے کے وقت ائیرکنٹرولر کی جانب سے بھی طیارے کو ٹیک آف سے نہ روکنے کی کوشش کی گئی نہ ہی طیارے کے عملے کو غلط اڑان سے متعلق اس وقت آگاہ کیا گیا۔ اب 2 برس کے بعد اس تمام واقعے کی انکوائری مکمل کرکے رپورٹ جاری کر دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :