بلال یاسین کا سیالکوٹ ،نارووال اور گوجرانوالہ میں گندم خریداری مراکز کا اچانک دورہ

کسانوں کو باردانہ کی فراہمی اور گندم کی خریداری کے مراحل کو سہل اور شفاف رکھا جائے کوئی کوتاہی ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی‘صوبائی وزیر خوراک

منگل 2 مئی 2017 20:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مئی2017ء) صوبائی وزیر خوراک پنجاب بلا ل یاسین نے محکمہ خوراک کے مقامی حکام کو ہدایت کہ ہے کہ کسانوں کو باردانہ کی فراہمی اور گندم کی خریداری کے مراحل کو سہل اور شفاف رکھا جائے اوراس سلسلہ میں کسی قسم کی کوتاہی ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی ۔ یہ ہدایت انہوں نے یہاں سیالکوٹ میں گندم خریداری مراکز کے معائنہ کے دوران جاری کیں ۔

ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ ڈاکٹر آصف طفیل، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ڈاکٹر عمر شیر چٹھہ، اے سی سیالکوٹ شاہد عباس اور ڈی ایف یس روحیل بٹ کے علاوہ مختلف سرکاری محکموں کے مقامی سربراہان اور کاشتکار بڑی تعداد میں موقع پر موجود تھے ۔صوبائی وزیر بلا ل یاسین نے کہاکہ گندم کی خریداری میں کسی قسم کی شکایت ہمارے لئے بہتر نہ ہوگی کیونکہ وزیر اعلیٰ پنجا ب محمد شہباز شریف اس سلسلہ میں کسانوں اور کاشتکاروں کو گندم کی خریداری میں سہولیات فراہم کرنے اور انہیں گندم کا پورا پورا معاوضہ دلانے میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ یہ کسان کے خون پسینے کیمائی ہے جس سے وہ اپنے بچوں کا پیٹ پالتے ہیں اس لئے ان کے کسی بھی طور پر ناجائز نہیںہونا چاہئے اورانہیں اپنی پیداوار کا پورا پورا معاوضہ ملنا چاہیئے ۔ انہوں نے کسانوں کی شکایت پر کہاکہ یہ شکایت نہیں ہے کہ کس کو بادانہ نہیں ملا بلکہ شکایت یہ ہے کہ جن لوگوں کو بادانہ جاری کیا گیا ہے ان میں کہیں دونمبری تو نہیں ہوئی رہا مسئلہ بادانے کی فراہمی کایہ ایک پراسس ہے جس سے ہر زمیندار اور کسان کو گذرناپڑتا ہے اور حکومت کی طرف سے مقررکردہ ریکوائر منٹ پوری کرنا پڑتی ہے اس کے بعد اسے بار دانہ جاری کیا جاتا ہے ۔

ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر آصف طفیل نے اس موقع پر صوبائی وزیر کو بتایا کہ ہم نے محکمہ زیونیو سے زمینداروں کی گرداوری کی لسٹیں پہلے سے مرتب کروا کر قائم کئے گئے تمام مراکز میں بھجوا دی تھیں اور 28اپریل سے درخواستیں جمع کروانے کی تاریخ مقرر کی تھی جس میں پہلے آئیں اور پہلے پائیں کی حکومت پالیسی کو مکمل طور پرعمل درآمد کروایا گیااور ہر مرکز پر اے ڈی سی ، اے سی موجود رہے اور ان کی موجودگی میں کسانوں اور زمینداروں کی طرف سے جمع کروائی گئی فائلوں کو نمبر لگا کر ان کی ترجیحی فہرستیں مرتب کی گئیں اور ان ہی لسٹوں کی ذریعے کسانوں کو بادانہ فراہم کی جارہا ہے ۔

انہوں نے کہاک کسانوں کو ہر طرح سے سہولیات کی فراہمی ہماری ذمہ داری ہے اور اس ذمہ داری کو پورا کرنے کیلئے کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کیا جائیگا۔ ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر سیالکوٹ روحیل بٹ نے صوبائی وزیر کو بتایا کہ امسال سیالکوٹ میں گند کی فصل اچھی ہونے کی وجہ سے کسانوں کا مطالبہ ہے کہ کوٹے میں اضافہ کیا جائے تو یہ بات اعلیٰ حکام تک پہنچاکر اس پر غور کیا جائے اور اگر مناسب ہو تو گندم خریداری کے کوٹے میں اضافپ کیا جائے جس پر صوبائی وزیر نے کہاکہ اس مطالبہ پر ہمدردانہ غور کیا جائے گابعد ازاں صوبائی وزیر خوراک بلا ل یاسین نے گوجرانوالہ میں قائم گندم خریداری مرکز(ایمن آباد) کا دورہ کیا اور وہاں پر کئے گئے انتظامات کو سراہا اس موقع پر انہوں نے محکمہ خوراک کے مقامی حکام کو ہدایت کی کہ حکومتی پالیسی کے مطابق گندم خریداری کے انتظامات اپ ٹو ڈیٹ رکھے جائیں تاکہ کسانوں کومشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ محمد عامر جان، اے سی صدر رانا محمد جمیل اور محکمہ فوڈ کے افسران بھی موجود تھے ۔ قبل ازیں صوبائی وزیر نے ضلع نارووال میں قائم گندم خرید مراکز کا بھی دورہ کیا۔

متعلقہ عنوان :