وزارت مذہبی امور نے سرکاری سکیم کے تحت کامیاب ہونے والے حج کے خواہشمند افراد کو مبارکباد کے خطوط ارسال کر دیئے

منگل 2 مئی 2017 20:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مئی2017ء) وزارت مذہبی امور نے سرکاری سکیم کے تحت کامیاب ہونے والے حج کے خواہشمند افراد کو مبارکباد کے خطوط ارسال کر دیئے ہیں۔

(جاری ہے)

وزارت مذہبی امور کے ذرائع کے مطابق رواں سال ایک لاکھ 79 ہزار 210 پاکستانی سرکاری اور پرائیویٹ سکیم کے تحت فریضہ حج ادا کرینگے جن میں سے 60 فیصد کوٹہ سرکاری جبکہ 40 فیصد پرائیویٹ سکیم کیلئے مختص کیا گیا ہے تاہم پرائیویٹ ٹوور آپریٹرز کی تنظیم (ہوپ) کی جانب سے وزارت مذہبی امور کے اس فیصلے کو سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج کیا گیا ہے جس کا فیصلہ 5 مئی کو متوقع ہے۔

28 اپریل کو ہونے والی قرعہ اندازی میں وزارت مذہبی امور نے صرف 50 فیصد کامیاب درخواست گزاروں کا اعلان کیا ہے تاہم حتمی تعداد کا اعلان عدالتی فیصلے کے بعد سامنے آئے گا۔ وزارت مذہبی امور نے تمام کامیاب درخواست گزاروں کو خطوط ارسال کر دیئے ہیں۔ اس کے بعد کامیاب درخواست گزاروں کیلئے 28 مئی تک اپنے پاسپورٹ متعلقہ بینک برانچ میں جمع کرانا لازمی ہو گا۔

متعلقہ عنوان :