حکمران ہماری جدوجہد سے خوفزدہ ہوکر مینارپاکستان پر کیمپ لگانے کی اجازت دینے سے بھاگ گئے‘ موجودہ حکومت ریت کی بنیادوں پر کھڑی ہے جو حکمرانوں کے اپنے بوجھ سے زمین بوس ہو جائیگی

پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ کاکارنر میٹنگ سے خطاب

منگل 2 مئی 2017 21:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 مئی2017ء) پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ حکمران ہماری جدوجہد سے خوفزدہ ہوکر مینارپاکستان پر کیمپ لگانے کی اجازت دینے سے بھاگ گئے،حکمران لیگ کہتی تھی پیپلز پارتی ختم ہوگئی تو پھر مینار پاکستان پر کیمپ کی اجازت دینے سے کیوں بھاگے ،موجودہ حکومت ریت کی بنیادوں پر کھڑی ہے جو حکمرانوں کے اپنے بوجھ سے زمین بوس ہو جائے گی۔

پیکو روڈ پر احتجاجی کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پنجاب کے حکمران خاندان کو معلوم ہے کہ انہیںجیالے ہی پنجاب سے نکالیں گے،حکمران اگر ہمارے احتجاجی کیمپ سے خوفزدہ ہوگئے ہیں تو پھر بلاول کے جلسوں پرانکا کیا حال ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی 4مئی کوناصر باغ میں احتجاجی کیمپ لگائے گی، ہم ڈبہ رکھیں گے اورشہباز شریف کا نام بدلنے کیلئے عوام سے تجاویز لیں گے،یہ شوباز کی خواہش تھے جسے جیالے پورا کریں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عدالت نے کہہ دیا ہے کہ شریف خاندان کرپشن میں پکڑا گیا ہے ، انہوںنے میٹرو کے ریکارڈ کوآگ لگائی، اورنج ٹرین کاریکارڈ جلایا، موٹر وے کا ریکارڈ جلایااب کہیں سپریم کورٹ کا ریکارڈ نہ جلادیں۔سپریم کورٹ کے چیف جسٹس سے کہتا ہوںکہ آگاہ رہیںکہیںیہ سپریم کورٹ کے ریکارڈ کو آگ نہ لگادیں ۔ مصطفی نواز کھوکھر نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے لاہور سے تخت رائیونڈ کو للکارا ہے،4مئی کے کیمپ میں جیالے ’’ شریف حکمرانوں‘‘کیخلاف بڑی تحریک کا اعلان کریں گے۔پنجاب سے ان دولت مندوںکا بھگادیں گے ۔

متعلقہ عنوان :