شمالی وزیرستان میں ڈرون حملے میں القاعدہ کااہم کمانڈرہلاک،کمانڈرکی عبدالرحیم کے نام سے شناخت

منگل 2 مئی 2017 23:30

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 مئی2017ء) شمالی وزیرستان میں ڈرون حملے میں القاعدہ کااہم کمانڈرہلاک،القاعدہ کے ہلاک کمانڈرکی عبدالرحیم کے نام سے شناخت،عبدالرحیم کی عمر 35 سال،تعلق عراق کے شہرموصل سے تھا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق منگل کوشما لی وزیرستان میں ڈرون حملے میں القاعدہ کااہم کمانڈر عبدالرحیم ہلاک ہوگیا، ان کی عمر 35 سال اورتعلق عراق کے شہرموصل سے تھا۔عبدالرحیم القاعدہ پاکستان اورافغانستان کااہم کمانڈرتھا۔ڈرون حملہ26 اپریل کوشنکئی نرئے میں ہواتھا۔