ٹرمپ اور پیوٹن میں ٹیلیفونک رابطہ، شام کے مسئلہ پر مل کر کام کرنے پر اتفاق

بدھ 3 مئی 2017 02:00

ماسکو ۔ 2 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 مئی2017ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور روسی صدر پیوٹن شام کے مسئلہ پر مل کر کام کرنے پر متفق ہو گئے۔

(جاری ہے)

کریملن سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں رہنمائوں کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا، جس میں تعمیری اور تجارت کے معاملات پر گفتگو کی گئی۔ دونوں صدور نے کہا کہ انٹرنیشنل دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے مشترکہ کوششیں کرنا ہونگی۔ شمالی کوریا کے مسئلے پر پیوٹن نے ٹرمپ سے کہا کہ وہ صبر سے کام لیں، تمام معاملات سفارتکاری کے ذریعے حل کئے جانے چاہئیں۔