صدر پیوٹن کا شام میں جنگ بندی کو مستحکم بنانے کی ضرورت پر زور

بدھ 3 مئی 2017 10:41

صدر پیوٹن کا شام میں جنگ بندی کو مستحکم بنانے کی ضرورت پر زور
سوچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 مئی2017ء) روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ شام میں کمزور جنگ بندی کو مستحکم بنانے کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق انہوں نے یہ بات بحیرہ اسود کے ساحلی مقام سوچی میں جرمن چانسلر انجیلا مرکل کے ساتھ مذاکرات کے بعد ایک پریس کانفرنس میں کہی۔ جرمن چانسلر نے پیوٹن کی تجویز کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ جرمنی شام میں سکیورٹی زونز یا محفوظ علاقے تشکیل دینے کے بھی حق میں ہے۔ دونوں رہنماؤں نے یوکرین کے حوالے سے بھی وسیع تر اختلافات کے باوجود اس بات پر اتفاق کیا کہ جمود کے شکار یوکرین امن منصوبے پر عملدرآمد کے سوا کوئی چارہ نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :