صومالیہ میں 14 لاکھ بچے خوراک کی کمی کا شکار ہیں، یونیسیف

بدھ 3 مئی 2017 10:41

صومالیہ میں 14 لاکھ بچے خوراک کی کمی کا شکار ہیں، یونیسیف
اقوام متحدہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 مئی2017ء) اقوام متحدہ کے بچوں کی بہبود کے ادارے یونیسیف نے کہا ہے کہ خشک سالی کے شکار افریقی ملک صومالیہ میں قریب 14 لاکھ بچے کم خوراکی کا شکار ہیں۔

(جاری ہے)

جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق یونیسیف کے اندازوں میں کہا گیا ہے کہ اس تعداد میں رواں برس 50 فیصد اضافے کا خدشہ ہے۔ خشک سالی کے باعث قرن افریقہ میں 6 ملین افراد خوراک کی کمی کا شکار ہیں۔ یہ تعداد کٴْل آبادی کا نصف بنتی ہے۔ 2011ء میں اسی علاقے میں آنے والے قحط نے ڈھائی لاکھ جانیں لے لی تھیں۔ یونیسف کے مطابق صومالیہ میں کم خوراکی کے شکار بچوں میں سے 2 لاکھ 75 ہزاربچے ایسے ہیں جنہیں جان لیوا حد تک کم خوراکی کا سامنا ہے۔

متعلقہ عنوان :