ڈونلڈ ٹرمپ کو روس اور ایف بی آئی کے سربراہ نے جتوایا ہے، ہیلری کلنٹن

بدھ 3 مئی 2017 12:48

ڈونلڈ ٹرمپ کو روس اور ایف بی آئی کے سربراہ  نے جتوایا ہے، ہیلری کلنٹن
نیویارک ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 مئی2017ء) امریکا کی سابق وزیر خارجہ اور صدارتی امیدوار ہیلری کلنٹن نے ایک بار پھر الزام عائد کیا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی میں روس اور امریکی ایف بی آئی کے سربراہ جمیز کومے نے اپنا کردار ادا کیاہے۔

(جاری ہے)

نیویارک میں ویمن فورم سے خطاب کرتے ہوئے ہیلری کلنٹن نے کہا کہ امریکی صدراتی انتخابات میں روس اور ایف بی آئی کی مداخلت نے ان کے ووٹرز کو ڈرا دیا تھا اور ان کی انتخابی مہم کے عروج کے دوران انتخابات سے چند روز قبل 28 اکتوبر کو جمیز کومے کی طرف سے ان کی ای میلز اور روس کی طرف سے وکی لیکس کا معاملہ خبروں میں لے آنا کوئی اتفاق نہیں تھا بلکہ یہ ان کی ملی بھگت تھی جو انتخابی مہم اور ووٹرز کی سوچ پر اثر انداز ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ روس اور جمیز کومے کی حرکت نے ان کے ووٹرز کو ڈرا دیا۔انہوں نے کہاکہ اگر یہی انتخابات 27 اکتوبر کو ہو جاتے تو وہ جیت جاتیں۔