صومالیہ میں14لاکھ بچے خوراک کی کمی کا شکار ہیں، اقوام متحدہ

صومالیہ میں کم خوراکی کے شکار بچوں میں سے 275,000 بچے ایسے ہیں جنہیں جان لیوا حد تک کم خوراکی کا سامنا ہے،رپورٹ

بدھ 3 مئی 2017 13:25

صومالیہ میں14لاکھ بچے خوراک کی کمی کا شکار ہیں، اقوام متحدہ
نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مئی2017ء) اقوام متحدہ کے بچوں کی بہبود کے ادارے یونیسیف نے کہا ہے کہ خشک سالی کے شکار افریقی ملک صومالیہ میں قریب 14 لاکھ بچے کم خوراکی کا شکار ہیں۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس میں بتایاگیا کہ یونیسیف کے اندازوں کے مطابق اس تعداد میں رواں برس 50 فیصد اضافے کا خدشہ ہے۔ خشک سالی کے باعث قرن افریقہ میں چھ ملین افراد خوراک کی کمی کا شکار ہیں۔ یہ تعداد کل آبادی کا نصف بنتی ہے۔ 2011 میں اسی علاقے میں آنے والے قحط نے ڈھائی لاکھ جانیں لے لی تھیں۔ یونیسف کے مطابق صومالیہ میں کم خوراکی کے شکار بچوں میں سے 275,000 بچے ایسے ہیں جنہیں جان لیوا حد تک کم خوراکی کا سامنا ہے۔

متعلقہ عنوان :