شمالی وزیرستان ڈرون حملہ، القاعدہ کا اہم کمانڈر ہلاک، سرکاری ذرائع کی تصدیق

ڈرون حملے میں القاعدہ کما نڈر عبدالرحیم سمیت سات دہشت گرد مارے گئے تھے، ذرائع

بدھ 3 مئی 2017 13:57

شمالی وزیرستان ڈرون حملہ، القاعدہ کا اہم کمانڈر ہلاک، سرکاری ذرائع ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 مئی2017ء) شمالی وزیرستان میں ہونے والے ڈرون حملے میں القاعدہ پاکستان اور افغانستان کے اہم کمانڈر عبدالرحیم کے مارے جانے کی سرکاری ذرائع نے تصدیق کر دی۔

(جاری ہے)

سرکاری ذرائع کے مطابق 26 اپریل کو پاک افغان باڈر کے قریب شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل کے علاقے شنکی نرئے میں کالعدم تحریک طالبان شمالی وزیرستان کے امیر اختر محمد کے مرکز پر ڈرون حملہ کیا گیا۔

ڈرون حملے میں سات دہشت گرد مارے گئے تھے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں القاعدہ پاکستان اور افغانستان کا اہم کمانڈر پینتیس سالہ عبدالرحیم بھی شامل ہے۔ عبدالرحیم کا تعلق عراق کے شہر موصل سے تھا۔ شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف شروع آپریشن ضرب عضب کے بعد یہ پہلا ڈرون حملہ تھا