سری لنکن آرمی چیف کا جی ایچ کیو کا دورہ ۔ آئی ایس پی آر

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 3 مئی 2017 14:08

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 03 مئی 2017ء) : سری لنکن آرمی چیف نے جی ایچ کیو ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آرکی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ جی ایچ کیو کے دورے کے دوران سری لنکن آرمی چیف نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات بھی کی۔ معزز مہمان نے جی ایچ کیو آمد پر یادگار شہدا پر پھول بھی چڑھائے۔

(جاری ہے)

سری لنکن آرمی چیف کو دہشتگردی کے خلاف پاک فوج کے کردار پر بریفنگ دی گئی۔

آئی ایس پی آر کے بیان کے مطابق سری لنکن وزیراعظم کو کالعدم تنظیموں کے خلاف پاک فوج کی کارروائیوں سے بھی آگاہ کیا گیا۔ سری لنکن آرمی چیف نے دہشتگردی کے خلاف فوج کی کامیابیوں اور قربانیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ یقین ہے کہ پاکستان دہشتگردی پر مکمل طور پر قابو پا لے گا۔ پاکستانی ہم منصب سے ملاقات میں دونوں ممالک کے مابین دفاع تعاون کو مزید فروغ دینے پر بھی اتفاق کیا گیا۔