سری لنکن آرمی چیف کا جی ایچ کیو کا دورہ، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات

پاکستان اور سری لنکا کا علاقائی سیکیورٹی کے فروغ کیلئے مل کر کام کرنے ،دونوں ممالک کی افواج کے درمیان تعلقات بڑھانے پر اتفاق دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاک فوج کی کامیابیوں قابل ستائش ہیں ، پاکستان مستقبل قریب میں دہشت گردی کی لعنت پر پوری طرح قابو پانے میں کامیاب ہو جائے گا، جنرل اے ڈبلیو جے سی ڈی سلوا

بدھ 3 مئی 2017 14:49

سری لنکن آرمی چیف کا جی ایچ کیو کا دورہ، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مئی2017ء) پاکستان اور سری لنکا نے علاقائی سیکیورٹی کے فروغ کیلئے مل کر کام کرنے اور دونوں ممالک کی افواج کے درمیان تعلقات بڑھانے پر اتفاق کیا ہے جبکہ سری لنکن فوج کے سربراہ نے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاک فوج کی کامیابیوں کو سراہتے ہوئے یقین ظاہر کیا ہے کہ پاکستان مستقبل قریب میں دہشت گردی کی لعنت پر پوری طرح قابو پانے میں کامیاب ہو جائے گا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سری لنکن آرمی کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل اے ڈبلیو جے سی ڈی سلوا نے بدھ کو جی ایچ کیو کا دورہ کیا ، اپنی آمد کے بعد انہوں نے یادگار شہداء پر پھولوںکی چادر چڑھائی، سری لنکن آرمی چیف نے پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

سری لنکن جنرل کو پاک فوج کی دہشت گرد اور کالعدم تنظیموں کیخلاف کارروائیوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی ۔

چیف آف سری لنکن آرمی نے پاک فوج کی کامیابیوں اور قومی وعلاقائی سلامتی کیلئے اس کے کردار کو سراہا۔ انہوں نے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں سری لنکا کی مسلسل حمایت پر پاکستان آرمی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس یقین کا اظہار کیا کہ پاکستان مستقبل قریب میں دہشت گردی کی لعنت پر پوری طرح قابو پانے میں کامیاب ہو جائیگا۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سری لنکن ہم منصب کے دورے اور ان کے جذبات پر تشکر کا اظہارکیا۔ فریقین نے علاقائی سیکیورٹی کے فروغ کیلئے مل کر کام کرنے اور دونوں ممالک کی افواج کے درمیان تعلقات بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔