پرائیویٹ سکیم کے تحت حج کے خواہش مند صرف وزارت کے پاس رجسٹرڈ ٹور آپریٹرز سے ہی رجوع کریں ، وزارت مذہبی امور

بدھ 3 مئی 2017 16:17

پرائیویٹ سکیم کے تحت حج کے خواہش مند  صرف وزارت کے پاس رجسٹرڈ ٹور آپریٹرز ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 مئی2017ء) وزارت مذہبی امور نے پرائیویٹ سکیم کے تحت حج کے خواہش مند پاکستانیوں کو متنبہ کیا ہے کہ وہ اس حوالے سے صرف وزارت کے پاس رجسٹرڈ ٹور آپریٹرز سے ہی رجوع کریں۔

(جاری ہے)

وزارت کے ذرائع کے مطابق وزارت سے منظور شدہ ٹور آپریٹرز کی فہرست وزارت کی ویب سائیٹ www.hajinfo.org پر دیکھی جا سکتی ہے۔ ان کے علاوہ کوئی بھی ٹور آپریٹر حج درخواستیں وصول کرنے کا مجاز نہیں ہے۔ اس حوالے سے وزارت نے عوام الناس اور رجسٹرڈ ٹور آپریٹرز دونوں سے کہا ہے کہ ایسے غیر رجسٹرڈ عناصر کی متعلقہ پولیس اسٹیشن میں رپورٹ کریں۔

متعلقہ عنوان :