یورپی یونین یونان کو بڑا امدادی پیکج دے، آئی ایم ایف

بدھ 3 مئی 2017 18:14

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 مئی2017ء) بین الاقوامی مالیاتی فنڈ نے کہا ہے کہ اس کے ساتھ امدادی معاہدے کے باوجو یورپی یونین کو یونان کو بڑا امدادی پیکج دینا چاہیے۔

(جاری ہے)

فنڈ کے شعبہ یورپ کے سربراہ پال تھامسن نے گزشتہ روز ایک بیان میں کہا کہ آئی ایم ایف اور یونان کے درمیان اصلاحات پیکج بارے طویل اور صبر آزما مذاکرات کے بعد ایک پیکج کی منظوری دی جا چکی ہے تاہم اب بھی یورپی یونین کو چاہیے کہ وہ یونان کے معاشی مسائل کے حل کیلئے ایک بڑے پیکج کا اعلان کرے۔