ڈان لیکس کی رپورٹ منظر عام پر آنے تک اس پر تبصرہ نہیں کرسکتا ، پرویز رشید

اپنی آئینی و قانونی ذمہ داری پوری کی ہے ، جس پر کوئی پچھتاوا نہیں ، کسی کو اعتراض ہے تو یونیورسٹیوں میں خبر روکنے کی تعلیم دی جائے ،صحافیوں سے گفتگو

بدھ 3 مئی 2017 18:47

ڈان لیکس کی رپورٹ منظر عام پر آنے تک اس پر تبصرہ نہیں کرسکتا ، پرویز ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 مئی2017ء) سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ ڈان لیکس کی رپورٹ منظر عام پر آنے تک اس پر تبصرہ نہیں کرسکتا ، البتہ میں نے اپنی آئینی و قانونی ذمہ داری پوری کی ہے جس پر کوئی پچھتاوا نہیں ہے ، کسی کو اعتراض ہے تو یونیورسٹیوں میں خبر روکنے کی تعلیم دی جائے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں صحافیوں سے گفتگو میں کیا ۔

(جاری ہے)

پرویز رشید نے کہا کہ میں نے بحیثیت وزیر اطلاعات و نشریات اپنی آئینی وقانونی ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے نبھایا اور جمہوری معاشرے کی تشکیل کیلئے اپنی صلاحتیں صرف کیں جس پر کوئی پچھتاوا نہیں انہوں نے صحافی کے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ڈان لیکس رپورٹ منظر عام پر آنے تک اس پر تبصرہ نہیں کرسکتا البتہ اتنا بتاتا چلوں کہ میں نے صحافی کو خبر پر اصل صورتحال سے آگاہ کیا اور اپنا نقطہ نظر دیا اور ہر جمہوری معاشرے میں ایسا ہوتا ہے انہوں نے مزید کہا کہ اگر ایسا وزیر اطلاعات چاہے جس کا کام خبر رکوانا ہوتو اس کی باقاعدہ تعلیم دی جائے اور یونیورسٹیوں میں پڑھایا جائے کہ خبر کو کیسے روکا جائے

متعلقہ عنوان :