وزیراعلیٰ بلوچستان کی نواب محمد اسلم خان رئیسانی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات،صحت یابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار

بدھ 3 مئی 2017 22:52

وزیراعلیٰ بلوچستان کی نواب محمد اسلم خان رئیسانی سے ان کی رہائش گاہ ..
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مئی2017ء) چیف آف جھالاوان وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے سابق وزیراعلیٰ بلوچستان چیف آف سراوان نواب محمد اسلم خان رئیسانی سے ان سے ان کی رہائش گاہ پر جا کر ملاقات کی، کافی دیر جاری رہنے والی ملاقات کے دوران وزیراعلیٰ بلوچستان نے سابق وزیراعلیٰ سے ان کی صحت کے بارے میں دریافت کیا اور ان کی مکمل صحت یابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا، ملاقات کے دوران ملک اور صوبے کی سیاسی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

سابق وزیراعلیٰ نے ان کی مزاج پرسی پر وزیراعلیٰ بلوچستان کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :