وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری کی سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب محمد اسلم خان رئیسانی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات

بدھ 3 مئی 2017 23:01

وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری کی سابق وزیراعلیٰ بلوچستان ..
کوئٹہ۔03مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 مئی2017ء) چیف آف جھالاوان وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے سابق وزیراعلیٰ بلوچستان چیف آف سراوان نواب محمد اسلم خان رئیسانی سے ان سے ان کی رہائش گاہ پر جا کر ملاقات کی، ملاقات کے دوران وزیراعلیٰ بلوچستان نے سابق وزیراعلیٰ سے ان کی صحت کے بارے میں دریافت کیا اور ان کی مکمل صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا، ملاقات کے دوران ملک اور صوبے کی سیاسی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

سابق وزیراعلیٰ نے ان کی مزاج پرسی پر وزیراعلیٰ بلوچستان کا شکریہ ادا کیا۔