آصف زرداری سے سینیٹر رحمان ملک کی اہم ملاقا ت ، ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر طویل گفتگو

بدھ 3 مئی 2017 23:25

آصف زرداری سے سینیٹر رحمان ملک کی اہم ملاقا ت ، ملک کی موجودہ سیاسی ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 مئی2017ء) پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے سربراہ اورسابق صدر آصف علی زرداری سے سینیٹر رحمان ملک نے اہم ملاقا ت کی جس میں دونوں رہنمائوں نے ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر طویل گفتگو کی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بدھ کو سابق صدر آصف علی زرداری سے سینیٹر رحمان ملک نے اہم ملاقا ت کی ، ملاقات میں دونوں رہنماوں نے ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا ، ملاقات میں پاناما فیصلے کے بعد کا صورتحال اور ڈان لیکس رپورٹ زیر بحث آیا،سینیٹر رحمان ملک نے سابق صدر کو اپنا دورہ ترکی پر بریفنگ دی۔

واضح رہے کہ سینیٹر رحمان ملک دورہ ترکی مکمل کرکے بدھ کو وطن واپس پہنچے ہیں،انہوں نے دورہ ترکی کے دوران ترکی کے اہم سیاسی رہنماوں سے ملاقاتیں کی تھیں۔(ار)