سیکورٹی خطرات ہمیشہ پیپلز پارٹی کے لئے کیوں ہوتے ہیں ، نون لیگ ہر جگہ جلسیاں کرتی پھر رہی ہے

پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما وسابق سینیٹر رحمان ملک کا بیان

بدھ 3 مئی 2017 23:25

سیکورٹی خطرات ہمیشہ پیپلز پارٹی کے لئے کیوں ہوتے ہیں ، نون لیگ ہر جگہ ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 مئی2017ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما وسابق سینیٹر رحمان ملک نے کہا ہے کہ سیکورٹی خطرات ہمیشہ پیپلز پارٹی کے لئے کیوں ہوتے ہیں جبکہ نون لیگ ہر جگہ جلسیاں کرتی پھر رہی ہے،لوڈشیڈنگ کے حوالے سے شریف برادران کے سارے وعدے و دعوے جھوٹے ثابت ہو چکے ہیں،نون لیگ اخلاقی جنگ ہار چکی ہے، اب اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کو اپنے ایک بیان میں سینیٹر رحمان ملک نے کہا کہ نپنجاب حکومت کا پی پی پی کو منٹو پارک دھرنا روکنا قابل مذمت ہے،شہباز شریف کا یہ اقدام ظاہر کرتا ہے کہ نون لیگ، پیپلز پارٹی کی پنجاب میں بڑھتی شہرت سے گھبرائی ہوئی ہے،منٹو پارک کو خود شہباز شریف نے پیپلزپارٹی کیخلاف سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کیاتھا۔ سینیٹر رحمان ملک نے کہا کہ شہباز شریف ندامت کے شکار ہیں کیونکہ اسی جگہ اس نے پنکھی جھولی تھی،منٹو پارک ایک سیاسی تاریخ کا حامل ہے، وہاں جلسہ روکنا غیر جمہوری عمل ہے۔ انہوں نے کہا کہ لوڈشیڈنگ کے حوالے سے شریف برادران کے سارے وعدے و دعوے جھوٹے ثابت ہو چکے ہیں،نون لیگ اخلاقی جنگ ہار چکی ہے، اب اوچھے ہتکنڈے استعمال کر رہی ہے۔(ار)

متعلقہ عنوان :