آزادی اظہار رائے و صحافت بنیادی انسانی حق ہے،اس جدوجہد میں ہم صحافی برداری کے ساتھ ہیں، پیپلز پارٹی آزادی اظہار رائے و صحافت پر مکمل یقین رکھتی ہے

پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما سینیٹر رحمان ملک کا بیان

بدھ 3 مئی 2017 23:25

آزادی اظہار رائے و صحافت بنیادی انسانی حق ہے،اس جدوجہد میں ہم صحافی ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 مئی2017ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما وسابق سینیٹر رحمان ملک نے صحافت کے عالمی دن پرملک کا دنیا بھر خصوصاً پاکستانی صحافیوں کو زبردست خراج تحسین کرتے ہوئے کہا کہ آزادی اظہار رائے و صحافت بنیادی انسانی حق ہے اور اس جدوجہد میں ہم صحافی برداری کے ساتھ ہیں،پاکستان پیپلز پارٹی آزادی اظہار رائے و صحافت پر مکمل یقین رکھتی ہے۔

(جاری ہے)

سینیٹر رحمان ملک نے کہا کہ آج اس دن پر پاکستان کے شہید صحافیوں و کیمرہ مین کو خراج عقیدت و سلام پیش کرتا ہوں،جب بھی آزادی صحافت کیخلاف بات ہوگی، پیپلز پارٹی صحافیوں کیساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہوگی۔انہوں نے کہا کہ معاشرے کے تعمیر و ترقی میں صحافت کا کردار سب سے زیادہ رہا ہے،کسی معاشرے کے ترقی و تہذیب یافتہ ہونے کا اندازہ وہاں کے آزادی صحافت سے لگایا جاسکتا ہے۔ (ار)

متعلقہ عنوان :