خورشید شاہ سے فاٹا کے پارلیمانی وفد کی ملاقات ، 6مئی کو اسلام آباد میں منعقد ہ فاٹا اصلاحات اے پی سی میں شرکت کی دعوت

بدھ 3 مئی 2017 23:30

خورشید شاہ سے فاٹا کے پارلیمانی وفد کی ملاقات ، 6مئی کو اسلام آباد ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 مئی2017ء) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ سے بدھ کو فاٹا کے قومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر فاٹا حاجی شاہ جی گل افریدی کی قیادت میں وفد نے انکی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ وفد میں رکن قومی اسمبلی ناصر خان افریدی اور سینیٹر سجاد حسین طوری شامل تھے۔

(جاری ہے)

وفد نے اپوزیشن لیڈر کو 6مئی کو اسلام آباد میں منعقد ہونے والی فاٹا اصلاحات کیلئے آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی۔

اپوزیشن لیڈر سید خورشید احمد شاہ نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو سے لیکر اج تک پیپلز پارٹی نے ہمیشہ فاٹا کے عوام کی ترقی اور خوشحالی کیلئے کام کیا ہے اور آئندہ بھی وہ ان کی ترقی اور خوشحالی کیلئے ہر ممکنہ اقدامات اٹھائیں گے اور ہر اس اقدام کی حمایت کریں گے جو ان کے حق میں بہتر ہوگا۔ وفد نے اپوزیشن لیڈر کے تعاون اور سرپرستی پر انکا شکریہ ادا کیا۔