سی این جی اسٹیشن کو فراہم کی جانیوالی گیس کی لوڈ شیڈنگ کو ختم کیا جائے، سندھ سی این جی ایسوسی ایشن کے رہنماؤں کی پریس کانفرنس

بدھ 3 مئی 2017 23:44

سکھر۔ 3 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 مئی2017ء) سندھ سی این جی ایسوسی ایشن کے چیئر مین ڈاکٹر ذوالفقار یوسفانی ، ممتاز جتوئی ، امتیاز میمن نے سکھرمیں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی حکومت سے اپیل کی ہے کہ سی این جی اسٹیشن کو فراہم کی جانیوالی گیس لوڈ شیڈنگ کو ختم کیا جائے، انہوںنے کہا کہ ہم قطر سے امپورٹ ہونیوالی ایل این جی لینے کے حق میں نہیں ہیں، ہمیں سندھ سے نکلنے والی گیس کی فراہمی مستقل طور پر جاری رکھی جائے۔

متعلقہ عنوان :